پاکستان، ترکی اور ایران کارگو ٹرین منصوبہ، آزربائیجان بھی شامل ہونے کو تیار

اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان 2021  ء سے ٹرین سروس شروع کرنے جا رہے ہیں

اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان 2021 ء سے ٹرین سروس شروع کرنے جا رہے ہیں

اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان میں آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ (Ali Alizadeh)  نے تین ممالک کے مابین ٹرین سروس شروع ہونے خوشی کا اظہار کر دیا۔ آزری سفیر نے کہا کہ  اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان 2021  ء سے ٹرین سروس شروع کرنے جا رہے ہیں یہ منصوبہ تینوں ممالک کے لیے خوش آئند ہے اور یقینی طور پر آذربائیجان کے متعلقہ حکام اس پر غورکر رہے ہیں کہ کیسے مستقبل میں پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان اس کارگو ٹرین پر آزربائیجان کا پرچم بھی شامل کیا جائے ۔  آزربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیر علی علی زادہ (Ali Alizadeh)  نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹرین کا روٹ بھی شیئر کیا۔ نگورنوکاراباخ کی جنگ کے دوران آزربائیجان کا موقف سوشل میڈیا پر مسلسل پیش کرنے پر پاکستانی عوام میں علی علی زادہ بہت مقبول ہیں اور انہیں آزربائیجان اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں تقویت دینے والا سفیر سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان فوج کی طرف سے 27 ستمبر کو آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن میں 5 شہروں، 4 قصبوں اور 286 دیہاتوں کی آرمینی قبضے سے رہائی کے بعد آرمینیا نے شکست قبول کر لی۔ شکست کے بعد آرمینیا نے باقی ماندہ مقبوضہ علاقوں آغدم، لاچین اور کیلبیجیر کو بھی خالی کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے تھے۔ یاد رہے کہ آرمینیا اور آزربائیجان کے مابین جاری جنگ میں 27 ستمبر کو متنازعہ علاقے ناگورنوکاراباخ پر آرمینیا کے حملوں سے شروع ہوئی تھی۔ جس میں 2783 فوجی اہلکار ہلاک اور 100 سے زیادہ لاپتہ ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ 1990 کی دہائی سے ناگورنوکاراباخ کا علاقہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی بنیاد بنا ہوا ہے۔ یہ علاقہ عالمی سطح پر آذربائیجان کی ملکیت تسلیم کیا جاتا ہے تاہم یہ آرمینیائی نسل کے لوگوں کے کنٹرول میں تھا۔

No comments.

Leave a Reply