خلیجی وزرائے خارجہ کا قطر سے تعلقات کی بحالی پر غور

خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نے سربراہ اجلاس سے قبل قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا

خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نے سربراہ اجلاس سے قبل قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نے سربراہ اجلاس سے قبل ہمسایہ ملک قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے وڈیو اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے 5 جنوری کو ہونے والے سربراہ اجلاس پر بات کی گئی۔  یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے 2017ء میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

دوسری جانب قطر نے اس الزام کی تردید کی اور اپنے ہمسایہ ممالک پر الزام لگایا کہ وہ اس کی خودمختاری کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  ایک سال سے سعودی عرب نے تنازع کے حل پر زور دینا شروع کیا ہے۔  بحرین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزرائے خارجہ 41ویں اجلاس کی تیاری کے لیے جمع ہوئے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کویت، عمان اور بحرین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک تھے، جبکہ قطر کی نمائندگی وزیر مملکت برائے امور خارجہ سلطان بن سعد نے کی۔  تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا کوئی معاہدہ طے پایا ہے یا نہیں۔  ایک عہدے دار نے بتایا کہ حتمی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔  دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اس اجلاس کے ذریعے معاہدہ طے پائے گا، جس کے نتیجے میں بات چیت کے راستے واضح ہوں گے یا قطر کے لیے فضائی حدود کھولنے میں مزید ٹھوس اقدامات ہو سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply