عدن ہوائی اڈے پر حملہ جنگی جرم ہے: یو این ایلچی

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھیس

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھیس

نیوز یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھیس Martin Griffiths نے عدن ایئر پورٹ پر ہولناک حملے کو نئی یمنی حکومت کی تشکیل کو بدامنی اور مایوسی میں تبدیل کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدن ہوائی اڈے پر حملہ ایک کھلا جنگی جرم ہے۔ جمعرات کی شام یمنی وزیر خارجہ احمد بن مبارک (Ahmed Bin Mubarak)  کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے مسٹر گریفیتھس Martin Griffiths نے کہا کہ وہ عدن ایئر پورٹ پہنچنے پر یمنی حکومت کے ارکان پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی اور جنگی جرم ہے۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس بیان میں عدن میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے لیے کل ایک انتہائی افسوسناک دن تھا۔ عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدن کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لیے یہ ایک قابل مذمت اور خوفناک حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر سویلین افراد پر حملہ جنگی جرم ثابت ہو سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply