ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس کو درپیش چیلنج

اولمپکس کا آغاز رواں سال 23 جولائی سے، جبکہ پیرالمپکس کا آغاز 24 اگست سے ہو گا

اولمپکس کا آغاز رواں سال 23 جولائی سے، جبکہ پیرالمپکس کا آغاز 24 اگست سے ہو گا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملتوی شدہ ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس کے منتظمین کو، کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان کھیلوں کے سلسلے میں مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔  ان گیمز کے انعقاد میں صرف 7 ماہ رہ گئے ہیں۔ 2020 ٹوکیو گیمز کو عالمگیر وبا کے باعث ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ان کھیلوں کو ملتوی کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اولمپکس کا آغاز رواں سال 23 جولائی سے، جبکہ پیرالمپکس کا آغاز 24 اگست سے ہو گا۔ منتظمین، موسم بہار میں یہ طے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ کھیلوں کے مقامات پر کتنے شائقین کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ اولمپک مشعل ریلے کا آغاز مارچ سے ہو گا۔ تاخیر سے ہونے والے ٹیسٹ ایونٹس کا انعقاد، انسداد وائرس کے اقدامات کے ساتھ مارچ سے مئی کے درمیان ہو گا۔ منتظمین کو یہ طے کرنا ہے کہ غیر ملکیوں سمیت، کھیل دیکھنے کے لیے کتنے شائقین کی حد مقرر کی جائے۔ انہیں کھیلوں کے لیے طبی امداد کا نظام بھی اختیار کرنا ہو گا، جو وائرس کے خلاف لڑنے والے طبی عملے کے لیے ایک بوجھ ثابت ہو سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply