ترکی کے بحری جہاز پر قذاقوں کا حملہ، عملہ یرغمال

ترکی کا بحری کارگو جہاز نائیجریا کی بندرگاہ لاگوس سے جنوبی افریقی شہر کیپ ٹائون جا رہا تھا

ترکی کا بحری کارگو جہاز نائیجریا کی بندرگاہ لاگوس سے جنوبی افریقی شہر کیپ ٹائون جا رہا تھا

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مغربی افریقی ساحل پر بحری قزاقوں نے ترکی کے بحری جہاز پر حملہ کر کے اس پر موجود عملے کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ ان میں سے ایک کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا بحری کارگو جہاز نائیجریا کی بندرگاہ لاگوس (Lagos)  سے جنوبی افریقی شہر کیپ ٹائون جا رہا تھا کہ سمندری قذاقوں کے مسلح گروہ نے جہاز کو اغوا کر کے عملے کے 15 ارکان کو یرغمال بنا لیا۔ ترک میری ٹائم ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قذاقوں کے حملے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن ہلاک بھی ہوا، ہلاک ہونے والے ایک رکن نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کر لیا تھا تاہم مجبورا باہر آنا پڑا جس پر قذاقوں نے گولی مار دی، ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ بحری جہاز میں واحد غیر ملکی شخص تھا۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لئے  بات چیت جاری ہے، تاہم اب تک قذاقوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کا مطالبہ یا تاوان کی رقم کا تقاضا سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ 2019 ء میں بھی نائجیریا کے ساحل پر قذاقوں نے 10 ترک اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا تھا جن کی رہائی ایک ماہ بعد ممکن ہوئی تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ رہائی کے لیے ترک حکومت نے قذاقوں کو کتنی رقم ادا کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply