امریکی صدر جوبائیڈن کا داخلی سطح پر دہشتگردی کی تحقیقات کا حکم

وائٹ ہائوس کی ترجمان جین پساکی

وائٹ ہائوس کی ترجمان جین پساکی

واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر جوبائیڈن نے خفیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ داخلی سطح پر دہشتگردی کے امکانات کی تفتیش کی جائے۔  امریکی پارلیمان کی عمارت پر حملے کے تناظر میں اس تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔  وائٹ ہائوس کی ترجمان جین پساکی (Jen Psaki)  نے بتایا کہ داخلی دہشتگردی کے امکانات کے حوالے سے شروع کی گئی تفتیش کی سربراہی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کریں گے۔  پساکی (Jen Psaki)  نے یہ بھی بتایا کہ تفتیش میں دیگر اداروں میں ایف بی آئی اور محکمہ داخلی سلامتی بھی شامل کیے گئے ہیں۔  ترجمان کے مطابق یہ تمام ادارے تفتیشی عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔  جین پساکی (Jen Psaki)  نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو صدر جو بائیڈن نے واضح ہدایت کی ہے کہ داخلی دہشتگردی کے حوالے سے حقائق پر مبنی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ مرتب کی جائے، تاکہ ملک میں امن و سلامتی کے حوالے سے پالیسی مرتب کی جائے۔  اس تفتیش کو رواں برس 6 جنوری کو کیپٹل ہل میں واقع امریکی کانگریس کی عمارت پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے دھاوا بولنے کے بعد کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔  دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور رپبلکن ارکان کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے مواخذے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply