تائیوان کی حدود میں چینی جنگی طیاروں کی پروازیں

چینی طیارے تائیوان کے جنوبی حصے اور بحیرہ جنوبی چین میں زیرکنٹرول پرتاس جزیرے کے درمیان پرواز کر رہے تھے۔

چینی طیارے تائیوان کے جنوبی حصے اور بحیرہ جنوبی چین میں زیرکنٹرول پرتاس جزیرے کے درمیان پرواز کر رہے تھے۔

تائی پے ۔۔۔ نیوز ٹائم

تائیوان کی فضائی حدود میں چین کے ایک درجن جنگی طیاروں نے پروازیں کی ہیں۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ گزشتہ روز چین کے 4 بمبار طیارے اور 8 جنگی طیارے تائیوان کے جنوب مغربی علاقے میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد تائیوان کی ائیرفورس نے اس مبینہ کارروائی کی نگرانی کرنے کے لیے میزائل تعینات کر دیے۔ وزارت دفاع کے فراہم کردہ نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ چینی طیارے تائیوان کے جنوبی حصے اور بحیرہ جنوبی چین میں تائیوان کے زیرکنٹرول پرتاس جزیرے کے درمیان پرواز کر رہے تھے۔ تائیوان نے 1949ء میں خانہ جنگی کے بعد بیجنگ حکومت سے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم چین کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی تائیوان کو ابھی تک چین کا حصہ تصور کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے، بلکہ 2 ماہ قبل بھی چین کے جنگی جہاز تائیوان کی حدود میں گئے تھے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے زور دیا ہے کہ چین اس طرح کی حرکات سے خطے کا امن تباہ کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے روز بھی چینی طیارے آبنائے تائیوان پار کر کے ہماری حدود میں داخل ہوئے۔ چین بار بار خطے کے امن اور استحکام کو تباہ نہ کرے۔ وزارت دفاع نے زور دیا کہ چین امن کے خلاف ایسی حرکات کو روکے، ایسے اقدامات سے شہریوں میں چین کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ چین نے حالیہ ہفتوں میں کئی جنگی مشقیں بھی کی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply