عمان میں دفاعی اور قومی سلامتی کونسل کی تنظیم نو

سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق

سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق

مسقط  ۔۔۔ نیوز ٹائم

سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق (Haitham bin Tariq) نے تین سلطانی فرمان جاری کیے ہیں۔ دفاعی کونسل اور قومی سلامتی کونسل کی  تنظیم نو کی ہے۔  فوجی افسران کے تقرر اور ترقی کے احکام بھی جاری کیے ہیں۔ عمانی خبر رساں ادارے کے مطابق سلطان ھیثم  (Haitham bin Tariq)  نے پہلا فرمان جاری کر کے دفاعی کونسل اپنی سربراہی میں قائم کی ہے۔ نائب وزیر اعظم برائے امور دفاع اور ایوان سلطانی کے وزیر نیز مواصلاتی ادارے کے سربراہ، داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ، پولیس اور کسٹم کے انسپکٹرز جنرل  اور افواج کے چیف آف سٹاف کو دفاعی کونسل میں شامل کیا ہے۔  سلطانی فرمان کے بموجب دفاعی کونسل ملک کی سلامتی اور دفاع کے تحفظ سے تعلق رکھنے والے تمام امور کی ذمہ دار ہو گی۔ عمانی خبر رساں ادارے کے مطابق سلطان ھیثم (Haitham bin Tariq)  نے سلطانی فرمان جاری کر کے قومی سلامتی کونسل تشکیل دی ہے۔  اس کے صدر خود سلطنت عمان کے فرمانروا ہوں گے جبکہ ایوان سلطانی کے وزیر، محکمہ مواصلات کے سربراہ، داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ، پولیس و کسٹم کے انسپکٹر جنرل اور عمانی افواج کے چیف آف سٹاف اس کے ممبر ہوں گے۔

سلطانی فرمان کے بموجب (Mussalam Mohammed Taman Ja’abob)  قومی سلامتی کونسل ملک کی سلامتی سے تعلق رکھنے والے تمام موضوعات کی ذمہ دار ہو گی۔ یہ اپنے اجلاس میں غیر ممبر افراد کو بھی مدعو کر سکتی ہے۔ سلطان ھیثم (Haitham bin Tariq)  نے تیسرا فرمان جاری کر کے بریگیڈیئر ناصر المعولی (Nasser Saleh Saud al-Ma’awali)  کو میجر جنرل اور قومی سلامتی کونسل کا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا۔ بریگیڈیئر سلیمان الزکوانی (Sulaiman Khalid Sulaiman al-Zakwani )  کو میجر جنرل کے منصب پر ترقی دے کر فوجی امور کا سیکریٹری جنرل بنا دیا اور بریگیڈیئر مسلم جعبوب (Mussalam Mohammed Taman Ja’abob)  کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سپیشل شاہی فورس کا کمانڈر متعین کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply