اسرائیلی وزیر انٹیلی جنس سوڈان میں، سفارتی دستاویز پر دستخط، ایران پر حملے کی تیاری بھی شروع

صہیونی ریاست کے وزیر برائے انٹیلی جنس ایلی کوہن سوڈان کے وزیر دفاع یاسین ابراہیم

صہیونی ریاست کے وزیر برائے انٹیلی جنس ایلی کوہن سوڈان کے وزیر دفاع یاسین ابراہیم

خرطوم، تل ابیب ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوڈان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست کے وزیر برائے انٹیلی جنس ایلی کوہن (Eli Cohen) گزشتہ روز خرطوم پہنچے، جہاں وفد کے ارکان نے سفارتی، سلامتی اور معاشی امور پر بات چیت کے لیے سوڈان کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان (Abdel Fattah al-Burhan) اور وزیر دفاع یاسین ابراہیم (Yassin Ibrahim Yassin) سے ملاقات کی۔  اس موقع پر یادداشت کی دستاویز پر باقاعدہ دستخط کیے گئے۔ دریں اثنا افریقا میں امریکی فوجی کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر سفیر اینڈریو ینگ (Andrew Young)  بھی 2 روزہ دورے پر سوڈان پہنچ گئے۔

دوسری جانب  اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کی تیاری شروع کر دی جبکہ اسرائیلی آرمی چیف نے ایران کو خبردار بھی کر دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ایویو کوچاوی (Aviv Kochavi) نے ایران کو حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملے کرنے کو تیار ہے۔ ایویو کوچاوی (Aviv Kochavi) نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے امریکا کی نئی انتظامیہ کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  امریکا، ایران نیوکلیئر ڈیل 2015 ء میں شامل ہونے سے باز رہے۔  جوہری ڈیل میں شامل ہونے سے ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہو گا۔ ایویو کوچاوی (Aviv Kochavi)  نے مزید کہا کہ ایران کے پاس جوہری بم بنانے کی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے۔  ایران پر دبائو برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply