اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی

اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے

اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے (Giuseppe Conte)  کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر عوامی مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے  مستعفی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے (Giuseppe Conte)  نے کورونا وبا پر ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے صدر سرجیو ماتا ریلا (Sergio Mattarella)  کو اپنا استعفی پیش کر دیا،  تاہم صدر نے انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کا فیصلہ دو میں متوقع ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم کو کورونا وبا کے خلاف غیر موثر پالیسی اختیار کرنے پر شدید عوامی دبائو کا سامنا تھا۔  85 ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکت پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم گوئسیپ (Giuseppe Conte) سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس سے ان کی کمزور اتحادی حکومت کے استحکام میں مشکلات بڑھ گئی تھیں اور دو روز قبل ہی صدر نے حکومت کو مضبوط کرنے پر زور دیا تھا۔ صدر کی واضح ہدایت کے باوجود وزیر اعظم اتحادیوں کو منانے میں ناکام رہے اور سینیٹ میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے جس کے بعد ان کے پاس گھر جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔ ایک بیان میں مستعفی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت مضبوط اور عوامی مفاد میں فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply