ٹرمپ کا مواخذہ: الزامات کی دستاویز سینیٹ میں پیش

امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کی دستاویز سینیٹ میں پیش کر دی گئی

امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کی دستاویز سینیٹ میں پیش کر دی گئی

 واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کی دستاویز سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو بغاوت کے لیے اکسانے اور ہجوم کو کانگریس کی عمارت پر چڑھائی کی ترغیب دینے کے الزامات ہیں۔  6جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر ہلہ بول کر جو بائیڈن کی انتخابات میں کامیابی کی توثیق کے عمل میں رکاوٹ ڈالی تھی۔  ایوانِ نمائندگان نے چند روز قبل ہی ان کے مواخذے کے حق میں قرارداد منظور کی تھی، جس کے بعد اسے اب سینیٹ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ کانگریس کے رکن جیمی راسکن (Jamie Raskin)  نے ٹرمپ کے خلاف الزامات پڑھتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی سیکیورٹی اور حکومتی اداروں کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔  سینیٹ میں سابق صدر کے خلاف سماعت فروری کے اوائل میں شروع ہو گئی۔

یاد رہے کہ 13 جنوری کو امریکی ایوان نمائندگان نے 197 کے مقابلے 232 ووٹوں سے سابق صدر کے مواخذے کی منظوری دی تھی اور اس دوران 10 ریپبلکن ارکان نے بھی ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے واحد صدر ہیں، جنہیں دوسرے بار مواخذے کی کارروائی سے گزرنا پڑ رہا ہے۔  اپنے کالے کرتوتوں کو چھپانے اور متناز ع اقدامات کا دفاع کرنے کے لیے انہوں نے 2 وکیلوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔  بچ بوورز (Butch Bowers)  اور ڈیبورا باربر (Deborah B Barber) قانوندان ہیں جو کولمبیا اور جنوبی کیرولائنا میں اپنی قانونی فرم بھی چلا رہے ہیں۔  دونوں وکلا سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کے حق میں دلائل دیں گے۔  سینیٹ کے سب سے سینئر رکن ڈیموکریٹک پارٹی کے پیٹرک لیہی کے مطابق وہ مواخذے کی صدارت کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ غیر جانبدار رہیں اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق ہی ایوان میں کارروائی کو آگے بڑھائیں۔  امریکی آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صدر کے مواخذے کی کارروائی کی صدارت کرتے ہیں۔  تاہم ٹرمپ اب امریکا کے صدر نہیں اس لیے حکام کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس جان رابرٹ مواخذے کی کارروائی کی صدارت نہیں کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply