مشرقِ وسطی کے کئی ممالک میں شدید برفباری، نیو یارک میں خوفناک برفانی طوفان

برف باری سے گاڑیوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہے انتظامیہ سڑک صاف کررہی ہے

برف باری سے گاڑیوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہے انتظامیہ سڑک صاف کررہی ہے

 ریاض، انقر، بغداد، نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

شدید گرمی اور خشک موسموں کے حامل مشرق وسطیٰ کے ممالک میں ان دنوں برفباری کے دلکش مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔  اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیع و عریض مقامات برف کی سفید چادر اوڑھ کر قدرت کی خوبصورتی بیان کر رہے ہیں۔  خبر رساں اداروں کے مطابق لبنان، اردن، فلسطین، ترکی، عراق اور سعودی عرب میں برفباری سے شہری خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برف باری دراصل موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔  خصوصاً فلسطین میں آئندہ دنوں میں موسم میں شدت آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔  علاوہ ازیں برفباری کے باعث مشرقِ وسطی کے کئی علاقوں میں ٹریفک کے مسائل سامنے آئے اور کہیں کووڈ 19 کی ویکسینیشن بھی تعطل کا شکار رہی۔  اسی طرح کچھ ممالک میں تعلیمی ادارے بند رہے۔  شامی دارالحکومت دمشق بھی برفباری میں ڈھکا رہا، جہاں کچھ مقامات پر 15 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔  ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں 6 سال بعد ہونے والی شدید برفباری سے مسجد اقصی اور قب الصخرہ خوبصورت منظر پیش کرنے لگے۔  اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں 2015ء میں شدید برفباری ہوئی تھی۔

دوسری جانب امریکا کی ریاست نیو یارک میں برفانی طوفان کے سبب ہونے والی کئی انچ برفباری سے نظام زندگی متاثر ہو گئے۔ مختلف ریاستوں میں پائپ لائنز میں پانی جمنے سے شہریوں کو دہرے مسائل کا سامنا ہے، لوزیینا میں 10 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ ریاست ٹیکساس میں صورتحال بہتر ہونے لگی، 20 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے جبکہ کئی دیگر ریاستوں میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ امریکا بھر میں برفانی طوفان کے سبب اموات کی تعداد 36 تک جا پہنچی ہے۔

No comments.

Leave a Reply