ہاشی موتو سیئکو ٹوکیو اولمپکس انتظامی کمیٹی کی باضابطہ طور پر صدر منتخب

جاپان کی وزیر برائے اولمپکس ہاشی موتو سیئکو

جاپان کی وزیر برائے اولمپکس ہاشی موتو سیئکو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی وزیر برائے اولمپکس ہاشی موتو سیئکو (Seiko Hashimoto) ، ٹوکیو اولمپکس انتظامی کمیٹی کی باضابطہ طور پر اگلی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔  انہوں نے موری یوشیرو (Yoshiro Mori) کی جگہ لی ہے۔ 56 سالہ سیئکو (Seiko Hashimoto) نے سیاست پر توجہ مرکوز کرنے کے فیصلے سے قبل چار سرمائی گیمز کے اسپیڈ اسکیٹنگ اور تین گرمائی گیمز کے سائیکلنگ مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ انتخابی پینل نے یہ فیصلہ کرنے کی غرض سے سلسلہ وار بند کمرہ اجلاس منعقد کیے کہ تیاریوں کے حتمی مہینوں میں منتظمین کی قیادت کیسے کرنی چاہیے۔ ہاشی موتو (Seiko Hashimoto) کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ منتظمین کو اپنے پیشرو موری یوشیرو (Yoshiro Mori) کے پیدا کردہ بین الاقوامی تنازعے سے باہر نکالیں۔ موری (Yoshiro Mori) نے استعفی دینے کی پیشکش گزشتہ ہفتے کی تھی۔  اس سے پہلے انہوں نے صنفی تفریق کے حامل بیانات دیئے تھے جس پر شدید بین الاقوامی ردعمل سامنے آیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply