ہانگ کانگ میں کونسل ارکان کو لازمی حلف اٹھانا پڑے گا

ہانگ کانگ کی حکومت نے ایک مسود قانون مرتب کیا ہے جس کے تحت کونسل ارکان کو چینی آئین اور اس علاقے کے بنیادی قانون سے وفاداری کا حلف اٹھانا ہو گا

ہانگ کانگ کی حکومت نے ایک مسود قانون مرتب کیا ہے جس کے تحت کونسل ارکان کو چینی آئین اور اس علاقے کے بنیادی قانون سے وفاداری کا حلف اٹھانا ہو گا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہانگ کانگ کی حکومت نے ایک مسود قانون مرتب کیا ہے جس کے تحت کونسل ارکان کو چینی آئین اور اس علاقے کے بنیادی قانون سے وفاداری کا حلف اٹھانا ہو گا۔ اس مسودے کے تحت، قانون ساز کونسل اور ضلعی اسمبلیوں کے امیدواروں کو عہد کرنا ہو گا کہ وہ مذکورہ قوانین کی پابندی کریں گے اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے فوجداری سزائوں کا سامنا کریں گے، انہیں کونسل کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دے دیا جائے گا، یا پھر ان کی امیدواری مسترد کر دی جائے گی۔  اس کے علاوہ انہیں سرکاری عہدوں کے لیے درخواست دینے کی بھی پانچ سال تک اجازت نہیں ہو گی۔ توقع ہے کہ یہ مسود قانون مارچ میں قانون ساز کونسل میں پیش کیا جائے گا اور منظور کر لیا جائے گا۔ نومبر میں کونسل کے چار ارکان کی رکنیت، چینی حکومت کے طے کردہ نئے معیارات کی بنیاد پر ختم کی جا چکی ہے۔ مذکورہ ترمیم کی منظوری کی صورت میں ان معیارات کو قانونی بنیاد میسر آ جائے گی۔ ایک اعلی حکومتی عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسود قانون کے نافذالعمل ہو جانے کے بعد ان ضلعی اسمبلی ارکان کو حلف اٹھانے کا کہا جائے گا جو 2019 ء کے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔ اس ترمیم کا اعلان ایک چینی سرکاری عہدیدار کے یہ کہنے کے بعد کیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ پر ہمیشہ محب وطنوں کی حکمرانی ہونی چاہیے۔  انہوں نے ساتھ ہی عندیہ دیا تھا کہ ہانگ کانگ کے انتخابی نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

No comments.

Leave a Reply