جرمنی، افغانستان میں اپنے فوجی مشن کو 2022ء تک توسیع دینے پر رضامند

چانسلر انجیلا مرکل کی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے نئے مسودے کے تحت جرمن فوج جنگ زدہ ملک میں 31 جنوری 2022 ء تک رہ سکے گی

چانسلر انجیلا مرکل کی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے نئے مسودے کے تحت جرمن فوج جنگ زدہ ملک میں 31 جنوری 2022 ء تک رہ سکے گی

برلن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمن حکومت افغانستان میں اپنے فوجی مشن کی مدت کو 2022 ء تک توسیع دینے پر رضامند ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی کابینہ کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کے بعد اب بنڈس ٹاگ یعنی ایوانِ زیریں کی منظوری کی ضرورت ہو گی۔ جرمن افواج کی افغانستان میں قیام کی مدت رواں برس مارچ کے آخر میں ختم ہو رہی تھی۔ چانسلر انجیلا مرکل کی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے نئے مسودے کے تحت جرمن فوج جنگ زدہ ملک میں 31 جنوری 2022 ء تک رہ سکے گی۔ افغانستان میں اس وقت 1100 سے زیادہ جرمن فوجی موجود ہیں جو وہاں امریکی فوجیو ں کے بعد دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔

No comments.

Leave a Reply