بغاوت کا الزام، آرمینی فوج کا سربراہ برطرف

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان بغاوت کے الزام میں آرمی چیف کو برطرف کرنے کے بعد دارالحکومت کی گلیوں میں عوامی حمایت حاصل کررہے ہیں

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان بغاوت کے الزام میں آرمی چیف کو برطرف کرنے کے بعد دارالحکومت کی گلیوں میں عوامی حمایت حاصل کررہے ہیں

یریوان ۔۔۔ نیوز ٹائم

آرمینی وزیر اعظم نکول پاشنیان (Nikol Pashinyan) نے فوجی سربراہ اونیک گاسپاریان (Onik Gasparyan) کو بغاوت کے الزام میں برطرف کر دیا۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسے فوجی بغاوت سمجھتے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل آرمینیا کی فوج نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد حکومت اور فوجی قیادت آمنے سامنے آ گئی تھی۔ فوجی سربراہ نے آذربائیجان کے ہاتھوں شکست کا سارا ملبہ وزیر اعظم کے سر پر ڈال کر انہیں ہزیمت پر ذمے دار قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کول پاشنیان (Nikol Pashinyan) جنگی حالات میں ملکی سالمیت کے معاملے پر ٹھوس موقف نہیں اپنایا۔ ادھر وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی بغاوت کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں۔ فوج کے سربراہ کو برطرف کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آذربائیجان سے شکست اور امن معاہدے پر آرمینی وزیر اعظم کے دستخط کے بعد ملک بھر میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔  آذربائیجان سے معاہدے سے آرمینیا کے حمایت یافتہ علحیدگی پسندوں کا نگورنوکاراباخ (Nagorno-Karabakh) پر قبضے کا خاتمہ ہو گیا تھا۔  اس سے قبل آذربائیجان کے علاقے شوشا میں آرمینیا نے 1992ء میں قبضہ کر لیا تھا اور مسلمانوں کو بے دخل کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply