دو ہزار اکیس میں ہی دنیا میں عالمی جنگ چھڑ جائے گی: فرانسیسی ماہر علم نجوم

فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹراڈیمس کے مطابق رواں سال 2021ء تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے

فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹراڈیمس کے مطابق رواں سال 2021ء تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

قیامت اور حشر کے دن پر تو مسلمان ہونے کے ناتے سب کا یقین ہے اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے۔ تاہم دیگر مذاہب کے لوگوں میں بھی قیامت کے تصور موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف ادوار میں دنیا کے ختم ہونے اور قیامت کے قائم ہونے کی پیشینگوئیاں کی گئی ہیں، تاہم ابھی تک اس دنیا کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا۔ دنیا کے تباہ ہونے سے متعلق ایک اور ماہر نجوم کی پیشینگوئیوں سے متعلق آج، کل خوب باتیں کی جا رہی ہیں۔  معروف فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹراڈیمس (Nostradamus) پیرس میں 1503ء میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 1566ء میں ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں رہتی دنیا کے بارے میں کئی پیشگوئیاں کیں، ان میں سے بعض غلط نکلیں لیکن اکثر حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں۔ انہوں نے رواں سال 2021ء کے بارے میں بھی کچھ خوفناک پیشگوئیاں کی تھیں اگر وہ پوری ہو گئیں تو دنیا ختم ہو جائے گی۔ جن میں تیسری عالمی جنگ چھڑنا اور تباہ کن زلزلوں کا آنا شامل ہیں، نوسٹراڈیمس (Nostradamus) کی پیشگوئیوں کے مطابق اس دنیا کا خاتمہ 3793ء  میں ہو گا۔  یہ ہماری اس دنیا کا آخری سال ہو گا۔  نوسٹراڈیمس (Nostradamus) کا کہنا تھا کہ اس سال آخری آتشزدگی (Final Conflagration) ہو گی اور یہ دنیا ختم ہو جائے گی۔ نوسٹراڈیمس (Nostradamus) کی پیش گوئیوں کے برطانوی ماہر بوبی شیلر (Bobby Schuller)  کا کہنا ہے کہ نوسٹراڈیمس (Nostradamus) نے آئندہ سالوں میں ایک شمسی طوفان کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے، جو ہماری زمین کے برقی نظام کو تباہ و برباد کر دے گا اور دنیا کا کمیونیکیشن کا تمام تر نظام ناکارہ ہو جائے گا، بجلی بند ہو جائے گی اور بیشتر دنیا تاریکی میں ڈوب جائے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نوسٹرا ڈیم (Nostradamus) کی 2021ء کے بارے میں کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوتی ہیں یا پھر یہ بھی دیگر پیشگوئیوں کی طرح محض خیالی ثابت ہوں گی اس بات کی حقیقت سے پردہ آنے والے دنوں میں اٹھ جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply