دنیا شامی تنازع حل کرانے میں بری طرح ناکام

بشارالاسد حکومت کے خلاف عوامی انقلابی تحریک کے آغاز کو 10 برس مکمل ہونے پر شہری جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کررہے ہیں

بشارالاسد حکومت کے خلاف عوامی انقلابی تحریک کے آغاز کو 10 برس مکمل ہونے پر شہری جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کررہے ہیں

نیو یارک، ادلب ۔۔۔ نیوز ٹائم

 خانہ جنگی کے 10 سال مکمل ہونے پر شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب گیر پیڈرسن (Geir Pedersen)نے شامی عوام کو درپیش ناانصافی، غربت، اموات اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری شامی عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شامی بحران کے حل میں پیشرفت کے لیے اندرونی اور بیرونی طور پر اہم فریقوں کو اپنے اپنے موقف میں لچک دکھانا ہو گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ شامی شہری بیک وقت 5 فوجوں کو اپنی سرزمین پر لڑتے دیکھ رہے ہیں۔  ان میں ترکی، روس اور ایران کی افواج کے علاوہ داعش (ISIS) کے جنگجو شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے شام میں بگڑتے ہوئے حالات زندگی اور بڑھتی ہوئی غربت اور بدحالی کے بارے میں خبردار کیا۔ گیرپیڈرسن (Geir Pedersen) کا کہنا تھا کہ شامی عوام جس بحران سے گزر رہے ہیں، اس کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ دوسری جانب شام میں آمریت کے خلاف عوامی تحریک کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت مخالف مظاہرے کیے گئے۔  حزب اختلاف کے زیر انتظام شمال مغربی صوبے ادلب میں عوام نے انقلابی پرچم اٹھا کر جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے۔

No comments.

Leave a Reply