آئس لینڈ کا آتش فشاں900 برس بعد لاوا اگلنے لگا

آتش فشاں کے ارد گرد تپش کے باعث فضا سرخی مائل ہو چکی ہے

آتش فشاں کے ارد گرد تپش کے باعث فضا سرخی مائل ہو چکی ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

آئس لینڈ میں 900 سال کے بعد ایک آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آتش فشاں کے ارد گرد تپش کے باعث فضا سرخی مائل ہو چکی ہے، جبکہ حکومت نے علاقے کے قریب سے گزرنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے عوام کو متاثرہ مقام سے دور رہنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی ماہرین نے بتایا تھا کہ آئس لینڈ کے علاقے گرینڈوک میں ایک ماہ کے دوران 40 ہزار سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

No comments.

Leave a Reply