جاپان اولمپکس میں آنے والے وفود کے ارکان کی تعداد کو محدود رکھنے کا خواہاں

جاپان اولمپکس میں آنے والے وفود کے ارکان کی تعداد کو محدود رکھنے کا خواہاں

جاپان اولمپکس میں آنے والے وفود کے ارکان کی تعداد کو محدود رکھنے کا خواہاں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

کورونا وائرس پر عوامی تشویش کے باعث جاپان میں رواں موسم گرما میں منعقد ہونے والے اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کو دیکھنے کے لیے چونکہ غیر ملکی شائقین کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی لہذا ٹوکیو غیر ملکی حکومتوں سے بھی درخواست کر رہا ہے کہ ان گیمز کو دیکھنے والی اعلی شخصیات کے ہمراہ آنے والے عملے کی تعداد محدود رکھی جائے۔ توقع ہے کہ سربراہان مملکت و حکومت، کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے لیے جاپان آئیں گے۔  ان میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں (Emmanuel Macron) بھی ہوں گے، جو پیرس میں 2024 ء گیمز کی میزبانی کرے گا۔ جاپان ہر ملک سے سربراہ مملکت کے ساتھ آنے والے وفد میں زیادہ سے زیادہ 12 اور کابینہ وزیر کے ساتھ آنے والوں کی تعداد کو 5 تک محدود رکھنے کی درخواست کر رہا ہے۔ جاپان ہر غیر ملکی وفد کے ارکان کی تعداد کے حتمی تعین کے بعد تیاریوں میں تیزی لانا چاہتا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں غیر ملکی شائقین کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس کے ذمہ دار عہدیداران کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث غیر ملکی شائقین کو یہ کھیل دیکھنے کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب ٹوکیو 2020ء کی صدر ہاشی موتو سیئکو (Hashimoto Seiko) نے کہا جاپان سمیت دنیا بھر کے ممالک نے سرحدوں سے آر پار سفر کو سختی سے محدود کر رکھا ہے۔ موجودہ صورتحال نے اس سال موسم گرما میں سمندر پار سے جاپان میں آزادانہ داخلے کی ضمانت دینا مشکل بنا دیا ہے۔ منتظمین کے انتہائی متوقع اجلاس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ بیرونی ممالک میں 6 لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ ان کے خریدار قیمت واپس وصول کر سکیں گے۔ آن لائن اجلاس میں انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر، ٹوکیو کی گورنر اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ آئی او سی کے صدر تھامس باخ (Thomas Bach) نے اجلاس کے بعد ایک بیان پڑھ کر سنایا، انہوں نے کہا بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی اعلی ترین ترجیح تھی، ہے اور رہے گی کہ اولمپک و پیرالمپک کھیل ہر کسی کے لیے محفوظ انداز میں منعقد ہوں۔ کورونا وائرس کی نئی ناقابلِ پیشگوئی اقسام کے پھیلائو کے باعث ان کھیلوں کے لئے لوگوں کو جاپان آنے کی اجازت دینے سے متعلق تشویش بڑھ رہی ہے۔ اولمپکس کے انعقاد کا وقت اب قریب آ چکا ہے۔  مشعل دوڑ آئندہ جمعرات سے شروع ہو گی اور گیمز کو پورے ایک سال کی تاخیر کے بعد 23 جولائی سے شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply