اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف نکالی گئی ایک پرامن ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف نکالی گئی ایک پرامن ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف نکالی گئی ایک پرامن ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مشرقی نابلس (Nablus)  میں بیت دجن (Beit Dajan)  کے مقام پر نکالی گئی۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا۔ اشک آور گیس کی شیلنگ سے کئی فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے اور بعض بے ہوش ہو گیے۔ ایک فلسطینی شہری کے سر میں گولی لگی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی شہری کا جسد خاکی کئی ماہ کے بعد جمعہ کے روز اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔  راس کرکر (Ras Karkar)  سے تعلق رکھنے والے خالد نوفل ( Khaled Maher Nofal)  کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ رام اللہ کے قریب نعلین چوکی کے پاس گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔  خالد نوفل ( Khaled Maher Nofal)  کو شہید کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔  جمعرات کی شام شہید کے اہلخانہ کو بتایا گیا کہ شہید کا جسد خاکی جمعہ کے روز لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔  خیال رہے کہ نوفل ( Khaled Maher Nofal)  کو 5 فروری 2021ء کو جبل الریسان (Jabal al-Raysan)  میں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے 411 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں گذشتہ ہفتے411 یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔ فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔  اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔ خیال رہے کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاوئوں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔  یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصی میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply