انڈونیشیا: لاپتہ آبدوز میں صرف 72 گھنٹے کی آکسیجن موجود

انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز آر آئی ننگالہ چار سو دو

انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز آر آئی ننگالہ چار سو دو

جکارتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا کی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے بحری جہاز کے 53 عملے کے پاس صرف 72 گھنٹے کے لیے آکسیجن موجود ہے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین حکام نے لاپتہ ہو جانے والی آبدوز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر انڈونیشیا کی بحریہ کے 53 اہلکار سوار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ آبدوز بالی (Bali) کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی لیکن ان مشقوں کے نتائج کے سلسلے میں اس کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کو اس کی آر آئی ننگالہ 402 (KRI Nanggala-402) آبدوز کی تلاش کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی آبدوز کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے تاہم ان ممالک کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ جرمن ساختہ آبدوز بالی (Bali) کے جزیرے سے 60 میل کے فاصلہ پر سمندر میں بدھ سے لاپتہ ہے۔ انڈونیشیا کی بحریہ کے ایڈمرل جولیس وڈجونو (Julius Widjojono) نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بحریہ تلاش کا کام کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ اس جگہ سمندر بہت گہرا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آبدوز سے اس وقت رابطہ منقطع ہو گیا جب اسے زیادہ گہرائی میں جانے کی اجازت دی گئی۔  انڈونیشیا کے پاس کل 5 میں سے یہ ایک آبدوز ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو 1970ء کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد 2012ء میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔

No comments.

Leave a Reply