چین نے سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا ہدف حاصل کر لیا، سروے

چین کا سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا عزم

چین کا سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا عزم

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کا سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا عزم پہلے ہی حقیقت بن گیا ہے۔چین کے قومی ادارہ شماریات کے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، 2015 ء میں بیجنگ کی سرمائی اولمپکس 2022 ء کے انعقاد کے لیے کامیاب بولی کے بعد سے اب تک 34 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ چینی شہریوں نے سرمائی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سرمائی کھیل نوجوانوں میں زیادہ مقبول نظر آئے، کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل 8 کروڑ 20 لاکھ افراد کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہے جو کل آبادی کا 37.27 فیصد ہیں۔ 34کروڑ 60 لاکھ افراد میں سے 14 کروڑ 30 لاکھ کا تعلق ملک کے مشرقی علاقوں سے، 5 کروڑ 10 لاکھ کا شمال مشرقی، 8 کروڑ 40 لاکھ کا مغربی اور 6 کروڑ 80 لاکھ کا تعلق ملک کے وسطی حصوں سے ہے۔ بیجنگ اولمپکس 2022 ء کی بدولت، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ (Guangdong) کے ساتھ ساتھ مغربی سنکیانگ (Xinjiang) اور تبت کے خود اختیار علاقوں میں بھی سرمائی کھیلیں مقبول ہو گئی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply