امریکی صدر جو بائیڈن نے سینیٹ قوانین میں تبدیلی کی حمایت کر دی

امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر جو بائیڈن نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط میں تاریخی تبدیلیوں کی حمایت کر دی۔ ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ ووٹنگ سسٹم میں ایسی اصلاحات کے حق میں ہیں، جو اپوزیشن پارٹی ری پبلکن کی حمایت کے بغیر ہی منظور کی جا سکتی ہوں۔  واضح رہے کہ سینیٹ میں زیادہ تر قوانین کی منظوری کے لیے 100 رکنی ایوان میں 60 فیصد سے زائد ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ آئین قانون سازی کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔

No comments.

Leave a Reply