برطانیہ میں بادشاہت کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز

بادشاہی نظام کے مخالف گروپ ریپبلک نے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے جشن سے قبل ملک میں ناٹ این ادر 70 مہم کا آغاز کر دیا ہے

بادشاہی نظام کے مخالف گروپ ریپبلک نے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے جشن سے قبل ملک میں ناٹ این ادر 70 مہم کا آغاز کر دیا ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ میں بادشاہی نظام کے مخالف گروپ ریپبلک نے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے جشن سے قبل ملک میں ناٹ این ادر 70 (‘Not Another 70’)  مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ریپبلک گروپ کے چیف ایگزیکٹیو گراہم اسمتھ (Graham Smith)  نے بادشاہت کو ایک گھٹیا ادارہ قرار دے دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں برطانیہ میں ایک اور بحث کا بھی آغاز ہو گیا ہے وہ یہ کہ برطانوی شاہی خاندان کے اخراجات کون اٹھاتا ہے۔ جس کے جواب میں سوشل میڈیا پر کچھ شاہی مداحوں نے دلیل دی کہ برطانوی عوام شاہی خاندان کے اخراجات ادا نہیں کرتے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ رقم شاہی خاندان کے کام کرنے والے شاہی افراد کو بطور خودمختار گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔ شاہی مبصر رچرڈ پامر (Richard Palmer) نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا کہ کرائون اسٹیٹ کو رقم بطور خودمختار گرانٹ  ادا کی جاتی ہے، یہ بات 100 فیصد غلط ہے، ایک جھوٹ ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ خودمختار گرانٹ ٹیکس دہندگان کے ذریعے ہی ادا کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد کرائون اسٹیٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان سے ایسا لگتا ہے کہ شاہی مبصر رچرڈ پامر (Richard Palmer)  نے جع کچھ بھی کہا وہ سچ ہے۔

No comments.

Leave a Reply