طالبان حکومت نے اپنا پہلا بجٹ منظورکر لیا

طالبان نے اگست 2021 ء میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بجٹ منظور کر لیا

طالبان نے اگست 2021 ء میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بجٹ منظور کر لیا

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

طالبان نے اگست 2021 ء میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بجٹ منظور کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے منظور کردہ بجٹ میں کسی غیر ملکی امداد کا ذکر موجود نہیں ہے۔ طالبان کی وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل (Ahmad Wali Haqmal) نے بیان میں کہا کہ 2 عشروں بعد یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے ایسا بجٹ بنایا ہے جس کا دارومدار غیر ملکی امداد پر نہیں ہے اورہمارے لئے یہ بڑی کامیابی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جن خواتین کو ملازمت پر آنے سے روکا گیا ہے انہیں نوکریوں سے نہیں نکالا جائے گا اورتنخواہیں دی جائیں گی۔ جن سرکاری ملازمین کوکئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں انہیں جنوری کے اختتام تک تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔ طالبان حکومت نے 2022ء کی پہلی سہ ماہی کے لئے بجٹ کی منظوری دی۔  53.9 بلین افغانی یا 508 ملین امریکی ڈالرزکا تقریبا پورا بجٹ سرکاری اداروں کی فنڈنگ کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ بجٹ میں 4.7 بلین افغانی ٹرانسپورٹ کے انفرااسٹرکچر سمیت ترقیاتی منصوبوں پرخرچ کئے جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply