امریکی پابندیاں نظرانداز، شمالی کوریا کا چوتھا میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا چوتھا میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا چوتھا میزائل تجربہ

سیئول  ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے امریکی پابندیوں کو نظرانداز کر کے میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز کیے گئے تجربے سے پیانگ یانگ نے اپنے بیان میں نئی امریکی پابندیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کوریا اور جاپان کو پے درپے میزائل تجربات پر پر سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے اور انہوں نے واقعات کو خطے کے امن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا کہ شمالی کوریا نے 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کے مغربی ساحل پر چین کی سرحد کے قریب شمالی پیانگن صوبے سے مشرق کی طرف داغے ہیں۔  جاپان کے ساحلی محافظوں نے بھی اطلاع دی کہ شمالی کوریا نے ایک تجربہ کیا ہے، جو ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے۔ جاپانی وزارت دفاع کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ بظاہر میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندر میں گرے ہیں۔  جاپانی کابینہ کے رکن ہیروکازو ماتسونو (Hirokazu Matsuno) نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے اقدامات اور بار بار بیلسٹک میزائل تجربات ہماری قوم اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ ادھر امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ نے بیان میں کہا کہ تجربات سے امریکا یا اس کے اتحادیوں کو کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔

No comments.

Leave a Reply