افغانستان: مغربی علاقے میں زلزلے سے 26 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

امریکی جیولوجیل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 تھی

امریکی جیولوجیل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 تھی

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس (Badghis)  اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی ترجمان باز محمد سروری (Baz Mohammad Sarwary) نے کہا کہ مغربی صوے بادغیس (Badghis)  کے ضلع قادیس (Qadis)  میں زلزلے کے باعث گھر کی چھت گرنے سے شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔ امریکی جیولوجیل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 تھی۔ باز محمد سروری (Baz Mohammad Sarwary)  نے کہا کہ آج آنے والے زلزلے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی ہیں۔ افغانستان کا صوبہ بادغیس (Badghis) خشک سالی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے اور گزشتہ 20 برسوں میں بیرونی امداد میں کم ملتی رہی ہے۔طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں پہلے انسانی بحران درپیش ہے جبکہ امریکا سمیت مغربی ممالک نے  افغانستان کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں۔ افغانستان میں زلزلے اکثر محسوس کیے جاتے ہیں، خاص کر کوہ ہندوکش کے سلسلہ زلزلوں کا مرکز ہے، جو یوریشین اور برصغیر کے زمینی پلیٹس کے ملاپ کے قریب واقع ہے۔ بحران زدہ افغانستان کے کچے مکانات اور عمارتوں کو بری طرح نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان اور پڑوسی ممالک میں 2015 ء میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا بدترین زلزلہ آیا تھا جہاں 280 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے تھے اور متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس زلزلے کے دوران اسکول کی 12 لڑکیاں بھی اسکول سے باہر نکلنے کی کوشش کے دوران بھگدڑ سے جاں بحق ہوئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply