عراق: نئی حکومت کی تشکیل کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری

قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاانی

قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاانی

بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان ملاقاتوں کے جلو میں العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قآنی (Ismail Qaani)  بغداد پہنچے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار تنظیم قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاانی (Ismail Qaani)  بغداد جانے کے بعد پہلی بار غیر اعلانیہ دورے پر نجف گئے ہیں۔ یہ دورہ ایک حساس وقت پر ہوا ہے جب دوسری طرف آنے والے چند گھنٹوں کے دوران سابق وزیر اعظم ہادی العامری (Hadi al-Amiri)  کے گھر پر ان کی جماعت اور الصدر (Muqtada al-Sadr)  گروپ کے رہنماوں کی ایک ملاقات متوقع ہے جس میں نئی حکومت کی تشکیل اور طریقہ کار پر بات چیت کی جائے گی۔ العربیہ/الحدث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حکومت کی تشکیل کے معاملے پر بات چیت کے لیے ہفتے کی رات ایک میٹنگ ہوئی جس میں مقتدی الصدر (Muqtada al-Sadr)  اور ہادی العامری (Hadi al-Amiri)  نے شرکت کی تھی۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق الصدر (Muqtada al-Sadr)  نے کسی دوسرے امکان پر غور کیے بغیر قومی اکثریتی حکومت بنانے پر اصرار کیا۔  انہوں نے کہا کہ متفقہ حکومت کی تشکیل کی کوئی بھی بات خودکشی کے مترادف ہے۔

No comments.

Leave a Reply