جاپانی حکومت نے مالی سال 2022ء کا بجٹ مسودہ پارلیمان میں پیش کر دیا

مسودہ بجٹ، کل 1 ہزار 75 کھرب 96 ارب ین، یا تقریبا 940 ارب ڈالر مالیت کا ہے

مسودہ بجٹ، کل 1 ہزار 75 کھرب 96 ارب ین، یا تقریبا 940 ارب ڈالر مالیت کا ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

حکومتِ جاپان نے اپریل میں شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے ریکارڈ مالیت کا بجٹ مسودہ پارلیمان میں پیش کر دیا ہے۔  اس مسودے میں انسدادِ کورونا وائرس اقدامات کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ حکومت نے مالی سال 2022ء کے بجٹ مسودے کو پارلیمان کے عام اجلاس میں پیش کرنے سے پہلے، پیر کے روز کابینہ اجلاس میں باضابطہ منظور کیا۔ یہ مسودہ بجٹ، کل 1 ہزار 75 کھرب 96 ارب ین، یا تقریبا 940 ارب ڈالر مالیت کا ہے جو رواں مالی سال کے ابتدائی بجٹ سے 8 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ تقریبا 317 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم سماجی تحفظ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مختص کی جائے گی، جس میں جاپان کی معمر ہوتی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے عمر رسیدہ لوگوں کی طبی دیکھ بھال اور نرسنگ کیئر شامل ہے۔ مذکورہ رقم میں طبی دیکھ بھال اور طبی نگہداشت کے شعبے میں کارکنوں کی اجرت میں اضافے کے لیے رقم بھی شامل ہے۔ جاپانی حکومت نے دفاع پر تقریبا 47 ارب ڈالر خرچ کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ جاپان کے سرکاری قرضوں کی ادائیگی کی لاگت 212 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے نمٹنے کی غرض سے محفوظ سرمائے کے طور پر تقریبا 43 ارب ڈالر علیحدہ رکھے جائیں گے۔ ایسے فنڈز پارلیمان کی منظوری کے بغیر خرچ کیے جا سکتے ہیں۔ حکومت کو توقع ہے کہ کارپوریٹ آمدنی میں بحالی کے تناظر میں وہ ٹیکس وصولی کی مد میں ریکارڈ 652 کھرب ین یا 570 ارب ڈالر جمع کرے گی۔ توقع ہے کہ حکومتی بائونڈز کا اجرا 322 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔  یہ اعداد و شمار کل آمدنی کا 34 فیصد ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply