فیفا ایوارڈز: لیوانڈوسکی اور الیسکیا پوٹیلاس نے بہترین پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا

پولش اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی اور ویمنز ٹرافی الیسکیا پوٹیلاس

پولش اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی اور ویمنز ٹرافی الیسکیا پوٹیلاس

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

 جرمن کلب بائرن میونخ کے پولش اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی (Robert Lewandowski) نے فیفا کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ ویمنز ٹرافی الیسکیا پوٹیلاس (Alicia Potillas) کے حصے میں آ گئی، جو بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان بھی ہیں، 33 سالہ روبرٹ (Robert Lewandowski)  نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا، انھوں نے گزشتہ جرمن لیگ سیزن میں زیادہ گول کا ریکارڈ قائم کیا ہے، اس بار دوڑ میں لیونل میسی (Lionel Messi) اور محمد صلاح (Mohamed Salah) ان سے پیچھے رہ گئے۔ ویمنز ایوارڈ میں پوٹیلاس (Alicia Potillas) کو ٹیم ساتھی پلیئر جینیفر ہیرموسو (Jennifer Hermoso) اور چیلسی (Chelsea)  کی نمائندگی کرنے والی آسٹریلوی پلیئر سام کیر کا چیلنج درپیش تھا۔ اس موقع پر زیادہ انٹرنیشنل گول کا ایرانی پلیئر علی داعی (Ali Daei) کا ریکارڈ توڑنے والے کرسٹیانو رونالڈو (Cristiano Ronaldo) کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا، علی داعی (Ali Daei) نے 109 گول بنائے تھے جبکہ رونالڈو (Cristiano Ronaldo)  اب تک 184 میچز میں پرتگال کے لیے 115 گول داغ چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply