اسرائیل کے جوہری پروگرام کے خلاف عرب ممالک کی قرارداد ناکام

اسرائیل کے جوہری پروگرام کے خلاف عرب ممالک کی قرارداد ناکام

اسرائیل کے جوہری پروگرام کے خلاف عرب ممالک کی قرارداد ناکام

ویانا ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کے سلانہ اجلاس میں اسرائیل کے مبینہ جوہری پروگرام کے خلاف عرب ممالک کی جانب سے پیش کردہ قراردار ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ادارے کے سالانہ اجلاس میں قرار دار کو 45 کے مقابلے میں58 ووٹوں سے شکست ہوئی جبکہ 27 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں اسرائیل کی جوہری صلاحیت کو موضوع بناتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جوہری عدم پھیلائو کے عالمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرے اور اپنی جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی معائنے کے لیے کھولے۔ یہ قراردار کویت کے سفیر صادق معارفی نے پیش کی تھی۔ اسرائیل کے متعلق عمومی تصور یہی ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں، تاہم اسرئیل ان دعائوں کی نہ تصدیق کرتا ہے اور نہ ہی تردید۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قراردار کی ناکامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد اسرائیل کو نقصان پہنچانا تھا۔

No comments.

Leave a Reply