گجرات فسادات میں مودی کی عدالت میں طلبی

گجرات فسادات میں مودی کی عدالت میں طلبی

گجرات فسادات میں مودی کی عدالت میں طلبی

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا۔ امریکی فیڈرل کورٹ نے ان کو 2002 ء کے گجرات مسلم کش فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر طلب کر لیا۔ ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ ماورائے عدالت قتل اور تشدد کے الزامات بھی ہیں۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپ امریکی جسٹس سینیٹر نے جمرات کو دائر مقدمے میں نسل کشی کا الزام عائد کیا تھا۔ سمن میں 21 روز کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جواب نہ دیا گیا تو یکطرفہ طور پر فیصلہ کر دیا جائے گا۔ مودی 5 روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ رہے ہیں، جہان ان کی اوباما سے ملاقات پر پوری دنیا کی توجہ مرکوز ہے۔ بھارت کی تاریخ میں مذہبی بنیاد پر ہونے والے 1947ء میں آزادی کے بعد یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز فسادات تھے اور بھارت کے علاوہ عالمی تنظیموں نے بھی اس کی براہ راست ذمہ داری مودی پر عائد  کی تھی، جبکہ امریکہ نے مودی کو ان فسادات کا براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اپنے ملک میں ان کا داخلہ ہی بند کر دیا تھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ مودی ان فسادات کو رکوانے میں ناکام رہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مسلمان مارے گئے۔

No comments.

Leave a Reply