برطانوی پارلیمنٹ نے داعش پر فضائی حملوں کی حمایت کر دی

برطانوی پارلیمنٹ نے داعش پر فضائی حملوں کی حمایت کر دی

برطانوی پارلیمنٹ نے داعش پر فضائی حملوں کی حمایت کر دی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ امارات نے داعش کے زیر قبضہ 12 شامی تیل صاف کرنے کے کارخانوں پر فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کے حق میں حکومتی قراردار کی حمایت کی ہے۔ دارلعوام میں بحث کے دوران 481 ارکان نے قراردار کی حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ مخالف میں صرف 43 ووٹ آئے۔ لیبر نے بھی قرار دار کی حمایت کی ہے۔ ادھر پنٹا گون کے ترجمان ریئر ایڈمرل John Kirby نے کہا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے باوجود اسے مالی وسائل، ہتھیار اور رضا کار دستیاب ہیں، جس کے باعث اسے شکست دینے کا دعویٰ قبل از وقت ہو گا۔ علاوہ ازیں امریکی فوج نی پیسفک کمان کے سربراہ اور ایشیا بحر الکاہل کے علاقے میں تعینات امریکی فوجی دستوں کے اعلیٰ ترین کمانڈر Admiral Samuel Locklear نے واشنگٹن میں کہا ہے کہ شام اور عراق میں داعش میں شامل ایشیا بحر الکاہل سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔

No comments.

Leave a Reply