مغویوں کی رہائی کے ترکی داعش مخالف جنگ میں حصہ لینے کے لیے تیار

ترک وزیر اعظم  Ahmet Davutoglu

ترک وزیر اعظم Ahmet Davutoglu

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جاری عالمی جنگ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہو گیا۔ قبل ازیں ترکی نے داعش کے قبضے میں موجود اپنے شہریوں کی زندگیان بچانے کے لیے امریکہ کو اپنے فضائی اڈے دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ترک وزیر اعظم  Ahmet Davutoglu نے اپنی جماعت کے اجلاس میں کہا  کہ اگر کسی فوجی کارروائی سے خطے میں امن اور استحکام قائم ہو سکتا ہے تو ہم اس کی حمایت کریں گے اور اپنی قومی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ ترکی مشرقی وسطیٰ میں ایسی کسی بھی کارروائی کی مخالفت کرے گا جس کا مقصد خطے میں تیل اور توانائی کے ذرائع پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے جنرل اسمبلی کے جلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مغوی شہریوں کی رہائی کے بعد حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور 2 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں داعش مخالف جنگ میں شرکت کے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے تاہم انہوں نے فیصلوں کی نوعیت کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ دوسری جانب امیر قطر نے شامی باغیوں کو فنڈز فراہم کئے جانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک نے شامی باغیوں کو امداد فراہم نہیں کی۔

No comments.

Leave a Reply