جاپان: جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کا پابند

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدوں کے حوالے سے اپنے ملک کے اس معاہدے پر پابند رہنے پر تاکید کی ہے۔ سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے حوالے سے تمام بین الاقوامی معاہدوں کا پابند ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں کیمیائی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات اب دوبارہ ہرگز نہیں ہونے چاہییں۔ انہوں نے تاکید کی ان کا ملک شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے تلف کیے جانے کے حوالے سے عالمی کوشیشوں کی حمایت کرتا  ہے۔ ادھر روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد میں شام کے خلاف اقوام متحدہ کے منشور کی سات ویں شق کی بنیاد پر اقدامات انجام دینے کے حوالے سے کسی بات کا ذکر نہیں ہے۔ یاد رہے کہ روس و امریکہ نے جمعرات کی رات شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے منظور کی جانے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر اتفاق کر لیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply