جارج کلونی نے منگیتر سے شادی کر لی

ہالی ووڈ کے اداکار  George Clooneyاور اپنی اہلیہ Amal Alamuddin کے ساتھ

ہالی ووڈ کے اداکار George Clooneyاور اپنی اہلیہ Amal Alamuddin کے ساتھ

وینس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ کے اداکار  George Clooney نے اپنی منگیتر  Amal Alamuddin  سے Venice میں  شادی کر لی  ہے۔ یہ شادی جس کا انتظار کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا Venice میں کئی مشہور فلمی ستاروں کی موجودگی میں ہوئی۔ فلمی دنیا کے سب سے مشہور کنوارے 53 سالہ  George Clooney کی اہلیہ  Amal Alamuddin کی عمر 36 سال ہے اور ان کی یہ شادی شہر کی مشہور Grand Canal پر واقع پر تعیش عمان ہوٹل میں ہوئی۔  George Clooney نے ایجنٹ نے صحافیوں کو اس شادی کی اطلاع ایک مختصر بیان کی صورت میں دی۔ Clooney کے مہمانوں نے Cindy Crawford ، بل مرے، Matt Damon اور یوٹو بینڈ کے گلوکار Bono بھی شامل تھے۔  George Clooney جس کشتی میں جا رہے تھے اسے کچھ دیر کے لیے ایک بحری جہاز اور ایک پانی پر چلنے والی بس کے لیے رکنا پڑا جس کے نتیجے میں درجنوں کشتیوں پر ان کا پیچھا کرنے والے کئی فوٹو گرافروں کو ان کی تصاویر لینے کا موقع مل گیا۔ اس دوران پولیس کی صحافیوں اور ان فوٹو گرافروں کو ہٹانے کی کوششیں بے سود رہیں۔ یاد رہے کہ  George Clooney نے اس سے قبل Talia Balsam کے ساتھ شادی کی تھی جن سے ان کی طلاق1993ء میں ہوئی۔  George Clooney دنیا کے سب سے زیادے پہچانے جانے والے اداکار ہیں اور اب تک دو بار اکیڈمی ایوراڈز یعنی آسکر حاصل کر چکے ہیں جن میں سے ایک 2006 ء میں فلم ”سیریانہ” میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جبکہ دوسرا 2013 ء کی فلم ”آرگو” کے لیے بہترین فلم بطور پروڈیوسر کا ایوارڈ شامل ہیں۔  George Clooney دو بار اسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور پروڈیوسر ہیں۔ Clooney کی اہلیہ  Amal Alamuddin لبنان  میں پیدا ہوئی اور انہوں نے بطور وکیل وکی لیکس کے بانی Julian Assange اور یوکرائن کی سابق وزیر اعظم Yulia Tymoshenko کی وکالت بھی کی ہوئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply