میں عالمی ریکارڈ Marathon کینیا کے اٹھلیسٹ کا برلن

کینیا کے  Dennis Kimetto نے برلن Marathon میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کینیا کے Dennis Kimetto نے برلن Marathon میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینیا کے  Dennis Kimetto نے برلن Marathon میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 2 منٹ اور 57 سیکنڈز میں طے کیا۔ اس طرح وہ اس فاصلے کو 2 گھنٹے اور 3 منٹ سے کم میں طے کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سال یہ فاصلہ ان کے ہم وطن Wilson Kipsang نے 2 گھنٹے 3 منٹ اور 23 سیکنڈز میں طے کیا تھا۔ مقابلے میں سات اتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں دو اور کینیائی اتھلسیٹ Emmanuel Mutai اور Geoffrey Kamworor بھی شامل تھے۔ جب ریس ختم ہونے میں تین میل باقی تھے تو  Dennis Kimetto نے Emmanuel Mutai کو پیچھے چھوڑ دیا۔ Dennis Kimetto کا کہنا تھا کہ نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد وہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ریس کے آغاز سے ہی بہتر محسوس کر رہے تھے اور چند میل دوڑنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ وہ عالمی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔  Dennis Kimetto اس سے پہلے ٹوکیو اور Boston میں ہونے والی میراتھنز جیت چکے ہیں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر برلن میراتھن کے دوران حالات نے اجازت دی تو وہ میراتھن کا موجودہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔ اور بالکل اسی طرح ہوا، آٹھ ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت اور لمبی دوڑ کے لیے مناسب موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  Dennis Kimetto نے مراتھن کی دنیا میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ دریں اثنا خواتین میں یہ ریس ایتھوپیا کی Tirfi Tsegaye نے جیت لی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 20 منٹ اور 18 سیکنڈز میں طے کیا۔ ان کی ہم وطن Feyse Tadese نو سیکنڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن پر رہیں جبکہ امریکہ کی Shalane Flanagan نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

No comments.

Leave a Reply