امریکہ دنیا کی قیادت کر رہا ہے، آئندہ بھی کرتا رہے گا: اوباما

اوباما امریکہ دنیا کی قیادت کر رہا ہے، آئندہ بھی کرتا رہے گا, اوباما

اوباما امریکہ دنیا کی قیادت کر رہا ہے، آئندہ بھی کرتا رہے گا, اوباما

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کو درپیش سخت اور مشکل ترین چیلنجز سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ قوم سے اپنے ہفتہ وار خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اس غیر یقینی اور متغیر دنیا میں اگر کوئی چیز مستقل ہے تو وہ امریکہ کا قائدانہ منصب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب داعش جیسی تنظیم کو تباہ کرنے کی مہم کی قیادت امریکہ کے پاس ہے تو دوسری جانب یوکرائن میں روسی جارحیت کے مقابلے پر دنیا کو کھڑا کرنے کی کوششوں کا محرک بھی امریکہ ہی ہے۔ ایبولا پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں میں امریکہ کا اہم ترین کردار ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے سدباب کے لیے دنیا کو آمادہ کرنے پر بھی امریکہ کا کردار اہم رہا ہے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں دنیا کی نظریں امریکہ کی جانب اٹھتی ہیں اور امریکہ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔

No comments.

Leave a Reply