ہانگ کانگ میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، 60 گرفتار

ہانگ کانگ میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں

ہانگ کانگ میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں

ہانگ کانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہانگ کانگ میں طلبا کے جمہوری اصلاحات کے مطالبے پر ایک ہفتے سے جاری مظاہروں کے دوران گزشتہ روز ہزاروں افراد نے حکومتی صدر کے دفاتر کے باہر دھرنا دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جبکہ طلبا رہنما Joshua Wong سمیت 60 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔سنیچر کی رات Occupy Central نامی ایک اور تحریک کے مظاہرین بھی طلبا کے ساتھ شامل ہو گئے۔ تحریک کا مقصد چینی حکومت کی جانب سے بنائے گئے ان قوانین کی منسوخی ہے، جن کے تحت چین ہانگ کانگ کے2017 ء کے لیے منتخب چیف ایگزیکٹو کی چھان بین کر سکتی ہے اور جمہوری اصلاحات کے لیے ان سے مشاورت کا سلسلہ بحال کیا جائے۔ مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں پار کرنے کی کوشش کی،  جس پر انہیں منتشر کرنے کے لیے ان پر مرچوں کا اسپرے کیا گیا۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو CY Leung کا کہنا ہے کہ انتخابات منصوبے کے مطابق ہوں گے، تاہم انہوں نے مزید صلاح مشورے کا وعدہ کیا، تاہم غیر قانونی مظاہروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مظاہروں کے آغاز سے اب تک کم سے کم 34 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں پولیس اہلکار اور 11 حکومتی اہلکار بھی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply