تباہ oil Refineries شام میں امریکی بمباری سے تین

شام میں امریکی بمباری سے تین oil Refineries تباہ

شام میں امریکی بمباری سے تین oil Refineries تباہ

دمشق، بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی قیادت میں اتحادی فوج نے شام میں برسر پیکار داعش کے زیر کنٹرول تین oil Refineries  کو تباہ کر دیا۔ شام میں انسانی حقوق کے عہدیدار کے مطابق دولت اسلامیہ پر حملے ترکی کی سرحدی قصبے Akcakale اور Tal Abyad میں کیے گئے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں علاقے میں موجود تین oil Refineries کو تباہ کر دیا گیا، جہاں سے تیل نکال کر خریداروں کو سپلائی کیا جا رہا تھا، جس کے بارے میں جہادیوں کا کہنا تھا کہ انہیں تین ملین ڈالر روزانہ آمدنی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ ایک اور حملے میں شام میں القاعدہ کے رہنما Mohsin al-Fadhli ہلاک ہو گئے۔ القاعدہ نے اپنے رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دریں اثنا عراقی فوج نے درالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں اہم  ڈیم پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقدادیہ میں قائم ڈیم پر سرکاری دستوں اور حکومت نواز ملیشیا گروپوں کا قبضہ کئی دنوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد ممکن ہوا، اس لڑائی میں درجنوں افراد مارے گئے۔ قبل ازیں شام میں حکومت کے خلاف برسر پیکار النصرہ گروپ نے امریکہ کی جانب سے دولت اسلامیہ کے خلاف بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔ القاعدہ سے منسلک النصرہ گروپ کے ترجمان ابو فراس السوری نے آن لائن پیغام میں دنیا میں تمام جہادیوں سے کہا ہے کہ وہ مغربی اور عرب ممالک کے اہداف کو نشانہ بنائیں۔ النصرہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اتحادیوں نے دولت اسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں فضائی حملے تیز کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب یمن میں امریکی سفارتخانے کے قریب ایک راکٹ حملے میں متعدد یمنی سیکورٹی اہکار زخمی ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصار الشریعہ نے قبول کر لی۔

No comments.

Leave a Reply