جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے 31 ہلاک

جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت ٹوکیو سے 2 سو کلو میٹر دور واقع یہ آتش فشاں ہفتہ کورات گئے پھٹا تھا اور راکھ اور لاوا نکلنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق امدادی کارکنوں کو ملنے والے یہ 31 افراد کی لاشیں ملی ہی۔  Mount Ontake  کے 3067 میٹر بلند ہے اور آتش فشاں پھٹنے کے وقت تقریباً 250 افراد اس پہاڑ پر موجود تھے جن میں سے بیشتر اتر کر محفوظ مقامات پر پہنچنے میں کامیاب رہے۔ اس پہاڑ کے قریب ایک ہوٹل چلانے والی خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس کی آواز گرج دار تھی اور پھر میں نے دھماکوں کی آوازیں سنیں اور سب کچھ تاریک ہو گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زمین پر راکھ کی 6 انچ موٹی تہہ جمی ہوئی ہے۔ اس دوران ایک کوہ پیما نے بتایا کہ وہ بمشکل اپنی جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں نے مزید 7 افراد کو پہاڑ سے نکالا ہے۔

No comments.

Leave a Reply