روس نے اپنی جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا

روسی وزیر خارجہ Sergei Lavrov

روسی وزیر خارجہ Sergei Lavrov

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے بعد روس نے بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کے بعد روس نے بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ Sergei Lavrov کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش نظر روسی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی اپ گریڈنگ کا وقت آ گیا ہے۔ تاہم روس کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید اور مئوثر اور دفاعی حکمت عملی کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا روس کا حق ہے۔ یاد رہے کہ یوکرائن میں کشیدگی کے باعث گزشتہ ماہ نیٹو نے روس پر دبائو بڑھانے کے لیے ریپڈ ایکشن فورس بنائی تھی جس کے بعد روس نے بھی اپنی جنگی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا شروع کر دیا، صورتحال کے پیش نظر روسی صدر رواں سال تین مرتبہ روسی فوج کی جنگی قابلیت کا جائزہ لے چکے ہیں۔ دوسری جانب کریمیا کی علیحدگی کے بعد یوکرائن میں بھی علیحدگی پسند سرگرم ہیں اور یوکرائن سمیت پوری عالمی برادری روس کو اس کشیدگی کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکہ نے اپنی جوہری ہتھیاروں کی اپ گریڈنگ شروع کی تھی۔

 

No comments.

Leave a Reply