ٹوکیو فیسٹیول میں اینی میٹڈ فلمیں دکھائی جائیں گی

ٹوکیو فیسٹیول میں اینی میٹڈ فلمیں دکھائی جائیں گی

ٹوکیو فیسٹیول میں اینی میٹڈ فلمیں دکھائی جائیں گی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

 ٹوکیو فیسٹیول میں اینی میٹڈ فلمیں دکھائی جائیں گی۔ ٹوکیو فیسٹیول 23 اکتوبر سے لے کر 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس ایونٹ کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول میں اینی میٹڈ فلمیں دکھانے پر توجہ دی جائے گی۔ فیسٹیول کے پروگرامنگ ڈائریکٹر ی yasyku yatb نے پریس کانفرنس میں اس حوالے سے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ 27 ویں ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اینی میٹڈ فلم دکھانے پر توجہ دی جائے گی۔ اس فیسٹیول میں جاپانی اینی میٹڈ ماسٹر ہیڈیکی اینو کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اینو ”نیون گنیز ایو نجیلون” کی وجہ سے خاصی شہرت کے حامل ہیں۔ اس فیسٹیول میں پندرہ فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی جن کا انتخاب تیرہ سو فلموں میں سے کیا گیا ہے۔ اس میں مڈل ایسٹ کے نوجوان فلمسازوں کے درمیان بھی مقابلہ ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply