اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، بچے سمیت 07 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون

بیت لحم ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف تازہ کریک ڈائون میں ایک  بچے سمیت کم سے کم سات فلسطینی گرفتار کر کے حراستی مراکز میں منتقل کر دیے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز علی الصباح قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مغرب میں حرستا قصبے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ چار افراد کو الخلیل کے جنوبی علاقے الخضر سے حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بیت لحم میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 25 سالہ مصعب ابراہیم نصار اور 20 سالہ محمود خلف زعول کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا گیا۔ برک سلیمان کے مقام سے 34 سالہ سابق اسیر عثمان جمعہ صلاح کو گرفتار کیا گیا جبکہ الخلیل شہر میں العروب کیمپ سے نائف البدوی، طارق ابو شمعہ، ایک کم سن احمد یوسف ابو ناصیف ،مصعب ابو شخیدم اور دیر سامت کے مقام سے عزالدین الحروب کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply