خیبر ایجنسی: جھڑپ میں 21 دہشت گرد ہلاک، 8 فوجی شہید

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ

خیبر ایجنسی ۔۔۔ نیوز ٹائم

خیبر ایجنسی میں آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 8 فوجی جوان شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 21 شدت پسند بھی مارے گے، اس سے قبل بمباری میں بھی 20 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 4 ٹھکانے تباہ ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل اور آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ ہوئی۔ سیکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ باڑا کے قریب شدت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے 8 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور مزید فوجی دستے بھی علاقے میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحصیل باڑہ کے نواحی علاقے میں فوج نے مبینہ عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جبکہ اس علاقے میں فوجی بھی شہید ہوئے۔ جھڑپ میں کالعدم شدت سپند تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کے ایک اور بیٹے کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔ منگل باغ کا ایک بیٹا چند روز بھی جھڑپ کے دوران مارا جا چکا ہے، اس سے قبل خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس سے 20 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

No comments.

Leave a Reply