ڈوبتے تارکین وطن کے لیے ریسکیو آپریشن نہیں کیا جائے گا: برطانیہ

ڈوبتے تارکین وطن کے لیے ریسکیو آپریشن نہیں کیا جائے گا,برطانیہ

ڈوبتے تارکین وطن کے لیے ریسکیو آپریشن نہیں کیا جائے گا,برطانیہ

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں بحیرہ روم میں ڈوبتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کے لیے کوئی ریسکیو آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کی اعلیٰ عہدیدار  Baroness Anelay نے کہا کہ ریسکیو آپریشن سے یورپ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے مزید لوگ خطرناک سمندری راستے کا سہارا لے سکتے ہیں، تارکین وطن کو خطرناک سمندری راستے سے یورپ میں داخل ہونے سے اس صورت روکا جا سکتا ہے جب ان سرحدوں پر کڑی نظر رکھی جائے جہاں سے یہ اپنا سفر شروع کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اٹلی گزشتہ ایک برس سے بحیرہ روم میں ایک بڑے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ یورپی یونین اس بات پر غور کر رہی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو یورپ آنے سے کیسے روکا جائے۔

No comments.

Leave a Reply