کپواڑہ میں 3 نوجوان شہید، بھارتی فوجی افسر ہلاک

کپواڑہ میں 3 نوجوان شہید، بھارتی فوجی افسر ہلاک

کپواڑہ میں 3 نوجوان شہید، بھارتی فوجی افسر ہلاک

سری نگر ۔۔۔ نیوز ٹائم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع کپواڑہ میں 3 کشمیر نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ہندواڑہ کے علاقے میں وڈر بالا راجوڑ کے جنگلات میں شہید کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کیا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوج کا آپریشن جاری تھا۔ علاوہ ازیں مقبوضہ علاقے میں تعینات پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ انتخابات کے دوران سینٹرل پیرا ملٹری فورسز کی 250 اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، جن میں سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی، سی آئی سی ایف اور آر پی ایف شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں جلد ہی بھارت سے مقبوضہ علاقے میں پہنچ جائیں گی۔

No comments.

Leave a Reply