سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے100 افراد ہلاک اور 300 لاپتہ

سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے100 افراد ہلاک اور 300 لاپتہ

سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے100 افراد ہلاک اور 300 لاپتہ

کولمبو ۔۔۔ نیوز ٹائم

سری لنکا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 100 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق چائے کی پیداوار کرنے والے علاقے کوس لانڈ ا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی  اورشدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے کی زد میں کئی  دیہات آ گئے جس کے نتیجے میں تقریبا  100 افراد ہلاک  اور 300 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس آفت سے نمٹنے کے لئے سینکڑوں فوجی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور مٹی تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہنگامی سیل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مٹی تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم ان کی تلاش کے لیے کوشیں کی جا رہی ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ 140 سے زائد گھر مٹی کے تلے دبے اور یہاں زیادہ تر وہ خاندان آباد تھے جو چائے کی کاشت کاری کیا کرتے ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن صدر نے فوج کو ہدایت  کی ہے کہ امدادی کارروائیوں میں تمام وسائل  بروئے کار لا کر ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کیا جائے جبکہ فوجی حکام کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں  جس کی وجہ سے بھاری مشینری کو لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

No comments.

Leave a Reply