جاپانی وفد کا شمالی کوریا کو رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کیلئے زور

جاپانی وفد کا شمالی کوریا کو رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کیلئے زور

جاپانی وفد کا شمالی کوریا کو رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کیلئے زور

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے کارندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کے بارے میں تفتیش کے نتائج کی رپورٹ پیش کرے۔ جاپانی وفد اورمغویان و دیگر لاپتہ جاپانی شہریوں کا کھوج لگانے پر شمالی کوریا کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے پیانگ یانگ میں بدھ کے روز اپنا دو روزہ اجلاس ختم کر دیا ہے۔  جاپان کی وزارتِ خارجہ کے ایشیائی اور بحر الکاہل امور محکمے کے سربراہ Junichi Ihara نے نامہ نِگاروں کو بتایا کہ جاپان کی جانب سے کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ جس قدر جلد ممکن ہو جاپان کو تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپانی وفد نے کمیٹی کے سربراہ  So Tae Ha  اور دیگر کو بتایا کہ حکومت اغوا کے مسئلے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ Junichi Ihara نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے شمالی کوریا کو جاپان کا موقف مکمل طور پر پہنچا  دیا ہے اور مجموعی طور پر دس گھنٹے سے زیادہ کے اجلاس کے دوران وسیع طرز کے سوالات پوچھے ہیں۔ بدھ کی صبح اجلاس کے آغاز میں شمالی کوریا کی وزارتِ اراضی اور ماحولیاتی تحفظ کے ایک محکمے کے ڈائریکٹر Kim Myong Chol نے گفتگو کی۔ وہ دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے قریب ہلاک ہونے والے جاپانی شہریوں کی باقیات پر ذیلی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ Kim Myong Chol نے کہا کہ ان کی ٹیم نے مئی میں اتفاقِ رائے کِئے جانے والے سمجھوتے کے مطابق جاپانی شہریوں کی قبروں اور تدفین کِئے جانے والے مقامات کا مکمل پیمانے پر سروے انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہوا ان کی ٹیم جاپانی وفد کو تفصیلات کے بارے میں مطلح کرے گی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریائی حکام نے جاپان میں رہنے والے شمالی کوریائی باشندوں سے شادی کرنے اور بعد ازاں شمالی کوریا منتقل ہونے والے جاپانیوں کے بارے میں ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیا۔  وقفے کے بعد اِس دو روزہ اجلاس کے حوالے سے سوال و جواب کا ایک دور ہوا۔ جاپانی حکام نے شمالی کوریاکے کارندوں کی جانب سے اغوا کئے جانے والے جاپانیوں کے بارے میں تفتیش کی موجودہ صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ جاپانی وفد کے سربراہ  Junichi Ihara نے کہا کہ وہ اپنی واپسی پر حکومتِ جاپان کیلئے  دو روزہ اجلاس میں ہونے والے بحث و مباحثے کی مکمل رپورٹ تیار کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply